ابنا: قطر کی انٹیلیجنس کے سربراہ صومالیہ میں قطری حکام کے قافلہ پر خودکش حملے میں ہلاک ہوگئے ہیں اس حملے میں قافلے میں شامل 8 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ سائٹ کے مطابق قطر کی انٹیلیجنس کے سربراہ یمن سے ان افراد کو صومالیہ منتقل کررہے تھے جنھیں امریکی فوجی ٹریننگ دیتے ہیں، موصولہ اطلاعات کے مطابق اس خودکش حملے میں 8 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ یہ حملہ صومالیہ کے دارالحکومت موگادیشو میں کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق قطر مسلم ممالک میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لئے امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ قریبی تعاون کررہا ہے۔
.......
/169